بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

خطبات سید محمود میاں

خطبات سید محمود میاں

حضرت اقدس مولانا سید محمود میاں صاحب رحمة الله عليه

خطبات سید محمود میاں
افادات : محمود الملة والدین شیخ الحدیث مولانا سید محمو د میاں رحمۃ اللہ علیہ
مرتب : ڈاکٹر محمد امجد
علم و عرفان کی دنیا میں بعض ہستیاں ایسی جلوہ گر ہوتی ہیں جن کی زبان سے نکلنے والا ہر لفظ دلوں کو گرما دیتا اور ذہنوں کو منور کر دیتا ہے۔
شیخ الحدیث حضرت مولانا سید محمود میاں کا شمار بھی انہی اکابر میں ہوتا ہے جن کے خطبات علم کی گہرائی ، فکر کی پختگی اور درد امت کی سچی ترجمانی کا حسین امتزاج ہیں۔
زیر نظر کتاب خطبات سید محمود میاں در اصل انہی افادات عالیہ کا وقیع اور جامع ذخیرہ ہے جو اب کتابی صورت میں اہلِ علم کے سامنے موجود ہے۔
۳۶۰ صفحات پر مشتمل یہ ضخیم مجموعہ اپنے اندر ایک پورا علمی وفکری جہان سموئے ہوئے ہے۔ یہ محض خطبات کا انتخاب نہیں بلکہ ایک عہد کی فکری تاریخ اور ایک مرد درویش کی دعوتی کاوشوں کا آئینہ ہے ۔ سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ، ختم نبوت ، تحفظ عقائد ، اتحاد امت ، فتنوں کی نشاندہی ، معاشرتی اصلاح اور ملی غیرت جیسے اہم موضوعات اس میں نہایت متانت اور مدلل اسلوب کے ساتھ بیان ہوئے ہیں ۔ ہر خطبہ اپنے اندر استدلال کی قوت ، بلاغت کی چاشنی اور اخلاص کی حرارت رکھتا ہے ۔
ان خطبات میں زبان نہایت سادہ مگر بلیغ ہے، بیان میں روانی بھی ہے اور وقار بھی محسوس ہوتا ہے کہ یہ الفاظ محض تقریر نہیں بلکہ دل کی گہرائیوں سے نکلی ہوئی صدائیں ہیں جو سامعین و قارئین دونوں کے لیے مشعل راہ بن جاتی ہیں ۔
ڈاکٹر محمد امجد صاحب نے بڑی محبت اور عرق ریزی کے ساتھ ان افادات کو مرتب کیا ، مناسب عناوین قائم کیے اور نظر ثانی کے ذریعے انہیں منظم و مربوط شکل دی ۔ ان کی یہ خدمت درحقیقت اپنے شیخ کے علمی ورثے کو محفوظ کرنے کا ایک روشن باب ہے ۔ اسی طرح اس مجموعے کی اشاعت و نگرانی میں حضرت مولانا عکاشہ میاں صاحب کی سرپرستی و اہتمام قابل ذکر اور لائق تحسین ہے، جن کی علمی نگرانی نے اس کام کو مزید وقار اور اعتماد بخشا ۔
طباعت و پیشکش کے اعتبار سے بھی یہ کتاب نہایت معیاری اور دیدہ زیب ہے۔ خوبصورت جلد ، واضح اور جاذب نظر کتابت ، اور عمدہ کاغذ اس کی اہمیت کو دوبالا کرتے ہیں ۔ مکتبۃ الحامد لاہور نے اسے نہایت اہتمام اور حسن ذوق کے ساتھ شائع کیا ہے، جو ان کے معیاری علمی ذوق کا مظہر ہے ۔ سات سو روپے کا ہدیہ اس ضخیم اور قیمتی علمی سرمایہ کے مقابلے میں نہایت مناسب محسوس ہوتا ہے ۔
یہ کتاب اہل علم کے لیے تحقیق و استدلال کا خزانہ ، خطباء کے لیے اسلوب و موضوعات کا بیش بہا ذخیرہ اور عام قارئین کے لیے اصلاح و بیداری کا پیغام ہے ۔
بلاشبہ خطبات سید محمود میاں ایک علمی یادگار، روحانی اثاثہ اور فکری رہنما کی حیثیت رکھتی ہے جو مدتوں تشنگانِ علم و ہدایت کو سیراب کرتی رہے گی ۔
ہدیہ 700 روپے ہے اور مکتبہ الحامد متصل خانقاہ حامد یہ محمد آباد ۱۹ کلومیٹر شارع رائیونڈ لاہور سے درج ذیل نمبرز پر منگوائی جا سکتی ہے
0333-4249302-0333-4249301

آن لائن مطالعہ

اگر PDF لوڈ نہ ہو تو براہِ کرم "ڈاؤن لوڈ PDF" پر کلک کریں۔

Have a question?

Email us your queries on jamiamadniajadeed@gmail.com you will be answered in less than 24 hours or Give us a call directly at +92 333 4249302, +92 333 4249 301.